مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی علاقہ گڑنگ کی 7 سالہ بچی فاطمہ نے 45 دن میں ناظرہ پر ختم قرآن کر لی

Fatima

Fatima

فاٹا : مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی علاقہ گڑنگ کی 7 سالہ بچی فاطمہ نے 45 دن میں ناظرہ پر ختم قرآن کر لی۔ انگریزی کے 2000 ذخیرہ الفاظ زبانی یاد ہے۔چلتی پھرتی ڈکشنری ہے۔

خداداد صلاحیتوں کی مالکہ جملہ ایک بار سنتی ہی زبانی یاد ہوتی ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے حکومت تعاون کریں۔ والد سید عالم خان کا حکومت سے مطالبہ۔انگریزی کے الفاظ بڑی روانی سے بولتی ہوں۔45 دن میں ناظرہ پر ختم قرآن میں کوئی مشکل محسوس نہ کی۔

ننھی بچی فاطمہ۔ مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالی علاقہ گڑنگ کی 7 سالہ ننھی بچی نے ایجنسی کی تاریخ میں انوکھی ریکارڈ قائم کر لی۔فاطمہ نے مومند پریس کلب میں اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 45دن میں ناظرہ پر ختم قرآن مکمل کر لی ہے۔

Fatima

Fatima

ساتھ ہی انگریزی کے 2000الفاظ زبانی یاد کی ہے۔انہوں نے انگریزی ذخیرہ الفاظ انٹرویو میں بڑی روانی سے بیان کی۔اور کہا کہ میں اعلیٰ تعلیم کی ارادہ رکھتی ہوں۔اس موقع پر ننھی فاطمہ کے والد سید عالم نے کہاکہ ہمارے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کا کوئی سرکاری سکول نہیں ہے۔جبکہ تعلیم پر کام کرنے والے ایک پراجیکٹ ایل پی ایچ نے ایک پرائمری سکول کھولی ہے۔

اس پرایئویٹ سکول میں دس ہزار روپے پر استاد ہوں۔ جبکہ فاطمہ میرے ساتھ جماعت اول میں پڑھتی ہے۔فاطمہ جملہ ایک بار سنتی ہی زبانی یاد ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزید تعلیم جاری رکھنے کیلئے میرے پاس کوئی وسائل نہیں ہے۔ اورحکومت ان کو مزید تعلیم جاری رکھنے کیلئے مدد کریں۔تاکہ اس کی صلاحیت ضائع ہونے سے بچ جائے۔