کراچی کی خبریں 5/11/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے کراچی کے اولڈسٹی ایریا میں تباہی پھیلانے کے منصوبے ”تھنڈر بولٹ “ کو ناکام بنانے پر افواج پاکستان ‘ رینجرز ‘ پولیس اور سیکورٹی و حساس خفیہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر ے کہا کہ کشمیر اور جونا گڑھ پر جبراً قابض بھارت آئینی طور پر پاکستان کی ان دونوں ریاستوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی اور سرحدی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے کیونکہ بھارت جانتا ہے کہ کشمیر کی آزادی یا کشمیر کا پاکستان سے الحاق بھارت کی دفاعی کمزوری بن جائے گا جبکہ ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق بھارت کو معاشی بربادی کا شکار کردیگا ۔ یہی وجہ ہے کہ ان ریاستوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عالمی دباو سے بچنے اور عالمی رائے عامہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھارتی سرکاری دہشتگرد ایجنسی پاکستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری میں مصروف ہیں جبکہ مودی حکومت کی ایماءپر جنونیت پسند ہندو تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں ‘ اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوں کا لہو بہا اور ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں تاکہ اقوام عالم اسی مذہبی جنونیت پرستی اور دہشتگردی میں ہی الجھی رہیں اور بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیر و جونا گڑھ کے تصفیہ پر عالمی دباو سے محفوظ رہ سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکومتی جماعتوں کی جانب سے کی گئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ‘ ریاستی طاقت کے ذریعے کی جانے والی دھاندلی اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے کرائی جانے والی پرتشدد وارداتوں پر افسوس و مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے الیکشن کمیشن سے دوسرے مرحلے کو شفاف و غیر جانبدارانہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے نتائج اور پرتشدد واقعات دوسرے اور تیسرے مرحلے میں فوج کی موجودگی اور بد انتظامی میں ملوث عملے کیخلاف قرارواقعی کاروائی کا تقاضہ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب میں چار منزلہ فیکٹری زمین بوس ہونے سے ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب فاتحہ میں مرحومین کی مغفرت و درجات کی بلندی ‘ لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار متعلقہ محکمے اور حکمران ہیں جو قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں کبھی سنجیدہ نہیں ہوئے اور ہر حادثے کے بعد نام نہاد تحقیقاتی کمیٹی بناکر اگلے حادثے وسانحہ کی روایت کا شکار رہے ہیں ۔ تقریب فاتحہ میں شریک سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگرودیگر عمائدین اور برادری کے افراد سے بلیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھرپور حصہ لینے اور آزاد و سولنگی امیدواروں کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امیر سولنگی نے اپیل کی کہ دوسرے مرحلے میں بھی بھرپور حصہ کیا جائے اور اپنے ووٹ صرف سولنگی اور آزاد امیدواروں کو دیکر ملک و قوم کا استحصال کرنے والی سیاسی جماعتوں سے چھٹکارے کی جانب پہلا قدم بڑھایا جائے۔