جارحانہ رویہ کبھی بھی مسائل حل نہیں کرتا۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے صدر فرخ شہباز وڑائچ نے کہا ہے کہ جارحانہ رویہ کبھی بھی مسائل حل نہیں کرتا ۔ ٹیکنالوجی اور بالخصوص ایٹمی ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں بھارت پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے گا تو اس کی صحت اور استحکام کیلئے مفید رہے گا وگرنہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور دیگر محاذوں پر جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، ایسی تجربہ کار فورس کے سامنے کوئی بھی دشمن کھڑا نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے ضد لگائے بیٹھا ہے ، لیکن اس کا جنگی جنون پاکستانی قوم کا مورال بلند سے بلند تر کئے جارہا ہے اور پاکستان ترقی و استحکام کے ویژن پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ۔ فرخ شہباز وڑائچ نے مزید کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

کشمیریوں کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور وہاں کی فضائوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھارت سمیت عالمی امن کے ٹھیکیداروں کیلئے نوشتہ دیوار ہیں مگر وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے بوجوہ چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صبر کا پھل مل کر رہتا ہے ۔ دشمن کا کام پیچ و تاب کھاتے رہنا ہے ، وہ کھاتا رہے گا مگر وہ وقت بہت قریب ہے جب کشمیر بھارت کے ظلم سے آزاد ہوگا اور پاکستان میں اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی بروقت مکمل ہوگا۔