معاہدے سے کسی پارٹی کی جیت ہوئی نہ کسی کی ہار: حسن روحانی

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے صدر اوباما کی پریس کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ کہا کہ ان مذاکرات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہے۔

یہ ایسے ہونے چاہییں جو سب کو منظور ہوں۔ 23 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں ایران کے مذاکرات کار، ماہر اقتصادیات اور جوہری توانائی کے ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

اس معاہدے کے بعد ہم مشترکہ چیلنجز پر دھیان دے سکیں گے۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور غیر ضرروی بحران ٹل جائے گا۔