زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ علی اصغر منڈا

EDO Agriculture

EDO Agriculture

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور زمینداروں ،کاشتکاروںکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری علی اصغر منڈا نے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کو زمینداروں کی معاونت بذریعہ جدید زرعی توسیع پراجیکٹ کے تحت موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ای ڈی او ایگریکلچرمشکور احمد،اے سی شرقپور ڈاکٹر ستائش،ڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت توسیع چوہدری محمد شفیق کے علاوہ علاقہ بھر سے کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ای ڈی او ایگریکلچر مشکور احمد نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھر پور سبسڈی دے رہی ہے تاکہ کسان اور کاشتکاربھر پور استفادہ حاصل کریں۔ ضلع شیخوپورہ میں فیلڈ سٹاف کے لئے 66موٹر سائیکلیں دی جارہی ہیں جو کہ پورے ضلع شیخوپورہ کی مٹی کے سیمپل اکٹھے کریں گے اور ان کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موٹر سائیکل کا مثبت استعمال کیا جائے گا۔ بعد ازاں اس سارے سسٹم کو آن لائن کیا جائے گااس موقع پر کسانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان بھی کیا گیا جو کہ کسان بغیر کسی بھی سفارش کے بہت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔