احمد بٹ نے حمیرا ارشد کو پچاس کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

Ahmad Bhat and  Humera Arshad

Ahmad Bhat and Humera Arshad

لاہور (جیوڈیسک) احمد بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک معروف اداکار ہوں جسے عالمی سطح پر ماڈلنگ کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ میں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے لیکن گلوکارہ حمیرہ ارشد نے میڈیا پر آ کر مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔ لہذا وہ سات یوم میں میڈیا پر آ کر مجھ سے معافی مانگے ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ احمد بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمیرا ارشد کو پہلی طلاق رضامندی سے دی تھی۔ احمد بٹ کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے خود حمیرا ارشد کو طلاق دی تھی۔ تاہم اداکار نے میڈیا کے سامنے طلاق کی وجہ بتانے سے گریز کیا۔

دونوں فنکاروں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے چپقلش چل رہی تھی۔ حمیرا ارشد نے خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ رواں سال مئی میں حمیرا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیٹے کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم اب مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔