احسن اقبال پر حملہ خود حکومت کی ناکامی ہے۔ شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ ملک میں اگر وزیر داخلہ محفوظ نہیں تو عوام کیسے محفوظ ہو سکتے ہیں احسن اقبال پر حملہ خود حکومت کی ناکامی ہے۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ آج کا فرعون بھی نوجوانوں کو غلام بنانا چاہتا ہے لیکن ہم نوجوانوں کو درست راستہ بتانا چاہتے ہیں کیوں کہ درست راستہ اسلام اور والدین کے احترام کا راستہ ہے جب کہ ہم قوم کو اللہ اور اس کے رسول کی غلامی کی طرف بلاتے ہیں۔

شہیر سیالوی نے کہا کہ لوگوں نے اسلامی پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھیں لیکن بد قسمتی سے ملک میں اسلام نافذ نہیں کیا گیا ، آج امریکا نوجوانوں کے ذہن کو بدلنے کے لیے نصاب میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے لیکن نوجوان قیادت عوام کے ساتھ ہے۔