احسن اقبال اور نثار میں تلخ کلامی، سابق وزیر داخلہ اٹھ کر چلے گئے

Ahsan Iqbal - Nawaz Sharif

Ahsan Iqbal – Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احسن اقبال اور چودھری نثار کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان بازی سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران احسن اقبال اور چودھری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر خواجہ آصف نے دونوں کو ٹوکا، وزیر خارجہ کے ٹوکتے ہی چودھری نثار غصے میں اٹھ کر کمرے سے چلے گئے۔

کمرے سے جانے پر طارق فضل چودھری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر واپس لائے۔ جبکہ نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کی حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے احسن اقبال اور چودھری نثار کو و پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔