ایڈز کے باعث کراچی زندہ لاشوں کا شہر بن جائے گا۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : اگر عوام کو آلودہ انجکشن ، آلودہ خون کی منتقلی ، جنسی بے راہ روی، ہم جنس پرستی کے خطرات سے آگاہی فراہم نہیں کی گئی تو کراچی زندہ لاشوں میں تبدیل ہوجائے گا۔

یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اورNGoنیٹ ورک کے زیر نگرانی UN-AIDSکے ممبر نے یوسی 4مجید کالونی کی جانب سے عالمی یوم ایڈز کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کراچی میں HIVایڈز کے اسباب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میںHIVایڈز کے مریضوں کی تعداد 40ہزار ہوگئی ہے جبکہ روزآنہ 150افراد کا HIVایڈز کے مریضوں کا اضافہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

یوسی 4کے چیئر مین فیروز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز نزلہ کی طرح نہیں پھیلتا، جب تک کوئی متاثرہ شخص آپ کے جسم میںHIVایڈز کاوائرس منتقل نہ کرے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں UN-AIDsکے مطابق 1لاکھ سے زائد مریض ہیں جبکہ5ہزار افراد کی ہلاکت خطرناک صورتحال کی نشاندہی کررہا ہے۔ تقریب سے دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت