ایڈز کے مریضوں کو TB ہونا موت کی علامت ہے، عالم علی

Alam Ali

Alam Ali

کراچی : دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں T B کے پھیلائو کی بنیادی وجہ ایڈز ہے، کیونکہ HIV وائرس انسانی قوت مدافعت کو ختم کردیتا ہے، جسکی وجہ سے TB کے جراثیم اس مرض کو پھیلانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔یہ بات HIVایڈز، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیفآرگنائزر عالم علی نے صحت مند زندگی سینٹر کی جانب سے منعقدہ TB کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں TBسے متاثرہ ممالک میں5ویں نمبر پر ہے، جبکہ اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد پاکستان میں5لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ہر سال 25ہزار مریض اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔

عالم علی نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے کہTBکا سو فیصد علاج ہونے کے باجود ہلاکتوں کی تعداد70ہزار سالانہ ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا میں6ارب انسانوں میں سے2ارب افراد کے پھیپھڑوں میں TBکے جراثیم موجود ہیں۔ عالم علی نے کہا کہTBکی تشخیص کا بہترین ٹیسٹ بلغم یاMTجلد کا ہوتا ہے، پاکستان میں جھلی اور ریڑھ کی ہڈی کیTBعام ہے، یہ بالوں سے لیکر ناخن تک کسی بھی حصہ میںہوسکتی ہے۔ تقریب سےSHOشاہ فیصل اطہر ملک ،UC-11کے چیئر مین سید جمال حسین زیدی، صحتمند زندگی سینٹر کے محمد یاسر، نوید سعید، ندیم صابری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشر واشاعت