فضائی حادثے پر مبنی فلم سلی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Saly Trailor

Saly Trailor

لاس اینجلس (جیوڈیسک) وارنر پروڈکشنز کی فلم سَلی 15 جنوری 2009 کو نیو یارک کے دریائے ہڈسن پر ہونیوالی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی ہے۔

طیارے میں خرابی کے باوجود تمام مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتارنے والے بہادر پائلٹ کو سراہنے کی بجائے اس کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔

پائلٹ کا کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہنکس نبھا رہے ہیں۔ پائلٹ اپنی بے گناہی ثابت کر پائے گا یا حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا جائے گا۔

یہ جاننے کیلئے مداحوں کو 9 ستمبر کو کرنا پڑے گا سینماوں کا رخ۔