افتتاحی میچ پی آئی اے سیکورٹی کی ٹیم نے پی آئی ایمپلائز یونین کو شکست دیدی

 PIA SPORTS GALA FOOTBALL TOURNAMENT

PIA SPORTS GALA FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ائر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹائون شپ میں جاری پی آئی اے اسپورٹس گالا 2016ء میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا افتتاحی میچ میں پی آئی اے سیکورٹی کی ٹیم نے مد مقابل پی آئی اے ایمپلائز یونین کو با آسانی 4-1کے مارجن سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں سیکورٹی ٹیم کو ایمپلائز یونین کے خلاف 3-1کی برتری حاصل تھی سیکورٹی کی جانب سے حنیف نے عمدہ کھیل کی بدولت 2 گول جبکہ جاوید نے ایک گول اسکور کئے۔

دوسرے ہاف میں سیکورٹی کے فہد نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-1کردیا ،ایمپلائز یونین کا واحد گول سعید نے اسکور کیا قبل ازیں پی آئی اے اسپورٹس گالا میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ائر لیگ پی آئی ایمپلائز یونین سی بی اے صدر کے ایڈوائزر شیر امان نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا اس موقع پر چوہدری بشیر ،منیجر پی آئی اے سیکورٹی ریاض احمد ،پی آئی اے اسپورٹس سیکریٹری ابو بکر و دیگر بھی موجود تھے ۔فٹ بال میچ میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ،پرویز خان اور جنید مرشد نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔