ایشوریا کی بیٹی رنبیر کپور کو اپنا باپ سمجھ بیٹھی

Aishwarya and Ranbir Kapoor

Aishwarya and Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلمساز کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ریلیز سے قبل ہی شہ سرخیوں کی زینت بن چکی ہے۔

جہاں ایک طرف اس فلم میں ایشوریا اور رنبیر پر فلمائے گئے بولڈ سین پر بات کی جا رہی تو اب سابق حسینہ عالم نے فلم کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جس نے انھیں میڈیا کی زینت بنا دیا ہے۔ اگر آپ کے خیال میں انکشاف فلم کے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی کیمسٹری کے بارے میں ہے، تو ایسا بالکل نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ ایک دن ان کی بیٹی ارادھیا بچن ان سے سیٹ پر ملنے کیلئے آئیں تو رنبیر کپور کو ابھیشیک بچن سمجھ کر ان سے لپٹ گئی۔

ایشوریا نے بتایا کہ اس میں ارادھیا کا کوئی قصور نہیں تھا، کیونکہ رنبیر نے اس موقع پر ابھیشیک کی طرح ٹوپی اور جیکٹ پہنی ہوئی تھی، اس لئے ارادھیا نے سمجھا کے وہ اپنے والد سے لپٹ رہی ہے، تاہم اسے جلد ہی اندازہ ہو گیا تھا۔

ایشوریا کا کہنا تھا کہ ارادھیا اب رنبیر کپور سے اس قدر گھل مل گئی ہیں کہ انھیں رنبیر انکل کے بجائے ’آر کے‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہے۔