ایشوریہ اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے

Anil Kapoor-Aishwarya Rai

Anil Kapoor-Aishwarya Rai

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ “فینی خان” نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

دونوں اداکار آخری مرتبہ “ہمارا دل آپ کے پاس ہے” میں نظر آئے تھے تاہم اب ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایشوریہ گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئیں گی۔

اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انیل کپور بھی چند گانے گنگناتے نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہو گی۔