ایشوریا رائے دوبارہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں راج کرنے آ رہی ہیں

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر راج کرنے آ رہی ہیں۔ بالی وڈ کے مشہور میگزین پر اداکارہ کا کور فوٹو شائقین کو بھا گیا۔

ایشوریا رائے کی فلم “جذبہ” کا ٹریلر بھی اسی ماہ ریلیز ہوگا۔ ایشوریا رائے کی خوبصورتی کا توایک زمانہ دیوانہ ہے، بالی ووڈ کے مشہور میگزین “برائیڈ” کے کور پر عروسی لباس میں ایشوریا رائے کی خوبصورتی دیکھنے والے مبہوت رہ گئے۔

اداکارہ کی نئی فلم “جذبہ ” کی شوٹنگ بھی اپنے آخری مراحل پر ہے۔ فلم کا ٹریلر پندرہ اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلمساز سنجے گپتا کی فلم “جذبہ” میں ایشوریا رائے کے ساتھ عرفان خان جلوہ گر ہونگے۔