اکشے کمار نے اپنے مداح سے معافی مانگ لی

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار اکشے کمار نے محافظ کی جانب سے مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اپنے کردار میں رنگ بھرنے کے لیے جان کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ اپنی دوستی اور نرم رویئے سے بھی پہچانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے اپنے محافظ کی جانب سے غلطی پر اپنے مداح سے معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے محافظ نے سیلفی لینے کی کوشش پر مداح کو تھپڑ رسید کردیا تھا جس پر اب خطروں کے کھلاڑی نے غلطی کا احساس ہونے پر اپنے مداح سے معافی مانگ لی ہے جب کہ اداکار اکشے کمار کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ممبئی ایئر پورٹ پر مداح کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے علم نہیں تھا تاہم میں اپنے مداح سے محافظ کی جانب سے مکا رسید کرنے پر معافی مانگتا ہوں کیوں کہ میرے مداح میرے لیے بہت اہم ہیں اسی لیے محافظ کی مداح کے ساتھ بد تمیزی کا علم ہونے پر سخت تنبیہ کی ہے۔