اکشے کمار کی فلم گبر از بیک نے ریلیز کے پہلے دن 13 کروڑ کمالئے

Gabbar Is Back

Gabbar Is Back

ممبئی (جیوڈیسک) خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم گبر اِز بیک رواں سال اوپننگ ڈے پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ۔ پہلے ہی دن 13 کروڑ روپے کمالیے۔

بالی ووڈ کا گبر لوٹ آیا ، فلم شعلے کے گبر کے بعد اب فلم ’’گبر از بیک ‘‘ بھی مداحوں کو بھاگئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈیوس کردہ فلم نے پہلے ہی دن 13 کروڑ کا بزنس کیا اور رواں سال کی پہلے دن سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی۔

ایکشن سے بھرپور فلم ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو گبر کے روپ میں معاشرے کیخلاف میدان میں اترتا ہے ۔ فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن کا کردار شروتی ہاسن نے نبھایا ہے ۔