اکشے کمار کی فلم “سنگھ از بلنگ”کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری

Singh is Biling

Singh is Biling

ممبئی (جیوڈیسک) اکشے کمار کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم سنگھ از بلنگ کے پہلے گانے ٹْنگ ٹْنگ بجے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

مشہور ہدایتکاری پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے کھلاڑی رفتار سنگھ نامی سردار کے مزاحیہ روپ میں دکھائی دینگے۔ فلم میں مرکزی کردار اکشے کمار اور ایمی جیکسن نبھا رہے ہیں۔

جبکہ دیگر کاسٹ میں لارا دتہ،کے کے مینن،ارفی لامبا،رتی اگنی ہوتری اور یوگراج سنگھ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایشوینی یاردی اور جایانتی لال گڑا کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔