الفلاح بک ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے زیراہتمام بنک الفلاح کے تعاون جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل (آج) مورخہ 5جون 2015ء بروز اتوار شام 4بجے ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ سائوتھ کی دو معروف ٹیمیں کلری اسٹار اور لعل بخش میموریل فائنل میں مد مقابل ہونگی۔

فائنل مقابلے میںالفلاح بنک کے ذمہ دران کے علاوہ چمپئن شپ کے روح رواں ناصر کریم بلوچ ،سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن اور DFAسائوتھ کے ترجمان اللہ بخش بلوچ کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی شرکت کرینگے۔