الفرید کلب ساہیوال نے بخاری کلب حیدرآباد اور عثمان کلب لاہور نے ینگ برادر فیصل آباد کو شکست

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان کمشنر بہاولپور کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ڈرنگ اسٹیڈم بہالپور میں منعقدہ دو کوارٹر فائنل میچ کے فیصلے ہوگئے پہلا کوارٹر فائنل الفرید شوٹنگ بال کلب ساہیوال نے مد مقابل بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں عثمان شوٹنگ بال کلب لاہور نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ برادرز شوٹنگ بال کلب فیصل آباد کو 2-0 سے زیر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جس مٰن سندھ کی 6 ٹیمیں شامل ہیں ایونٹ میں کراچی شوٹنگ بال ٹیم کی قیادت کراچی پولیس کے محمد اجمل کررہے ہیں۔