الخدمت فائونڈیشن بلاشبہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ حافظ تنویر احمد

AKF Hafiz Tanveer

AKF Hafiz Tanveer

اسلام آباد : حافظ تنویر احمد صدر ڈسٹرکٹ الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلا شبہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکاء کی تعمیری صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ یقینامعاشرہ گھٹن، تنائو اور پریشانی سے نکل کر پرسکون زندگی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت1 روزہ “پرسنل افیکٹونس ورکشاپ ” کا انعقاد کیا گیا جس میںپرسنل افیکٹونس اور افادیت، پرسنل ڈیویلپمنٹ، لیڈرشپ،ٹیم کی بہتری،کمیونیکیشن سکلز اور کنفلکٹ مینجمنٹ پر خصوصی لیکچر دیے گئے۔

ورکشاپ میں پاکستان بھرسے صاف پانی، ایجوکیشن،ریسورس موبلائزیشن، مواخات،کمیونٹی سروسز، ہیلتھ اورڈائیگناسٹک کے نمائندوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت سب آفس کے سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پرایس اے شمسی سینٹرل کوارڈنیٹرمیڈیا اینڈ پی آراور سلیم احمد موجود تھے۔

ماسٹر ٹرینراور کنسلٹنٹ اورنگزیب سہردردی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے ظاہری خدوخال کیساتھ اپنے رویے کو مثبت کریں اور ہر کام کو پرفیشنل انداز سے کرنا سیکھیں ۔ ورکشاپ کے اختتام پر حافظ تنویر احمد نے شرکاء میں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی
0333-3133245