الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایدھی صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے

Abdus Shakoor

Abdus Shakoor

اسلام آباد : محمد عبد الشکور صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا ہے کہ فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے روح رواں عبد الستار ایدھی نے ہمیشہ معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں اور دکھی انسیانیت کے کی بے غرض اور بے لوث خدمت کی۔

انکی سادہ طبع زندگی یقیناًہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ وہ ایک بے مثال شخصیت کے حامل انسان، پیکرِ خدمت اور ہمہ وقت غمگساری کے جذبے سے سرشار تھے،انکی خدمات کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔6 دہائیوں پہلے ایدھی صاحب نے کراچی میں 20,000 روپے چندے کے عوض ایمبولینس خریدکر خدمت انسانی کی وہ شمع جلائی تھی جو آج الحمد اللہ پورے پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی کرنیں بھرپور انداز میں روشن کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے عبد الستار ایدھی نے بے رنگ و نسل، بلا تمیز مذہب ومسلک ، قوم اور منصب دکھی انسانیت کی جو دیوانا وار خدمت کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایدھی صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ خدا ایدھی صاحب کا سفر آخرت آسان فرمائے ، انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس کی آسائشیں نصیب کرئے اور رہتی دنیا کو انکے نقش قدم پر چلائے۔