الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 2 روزہ “موثر پروگرام مینجمنٹ” ورکشاپ برائے خواتین اختتام پذیر

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے صدر محمد عبد الشکور نے کہا کہ خواتین اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور محنت کی بدولت کسی بھی معاشرے کا بہترین کردار ہیں اورالخدمت فاؤنڈیشن بلا شبہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے جس میں خواتین کاکردار قابل صد تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکاء کی تعمیری صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ یقینا معاشرہ گھٹن، تناؤ اور پریشانی سے نکل کر پرسکون زندگی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ معاشرے میں فلاحی کاموں کی انجام دہی کے حوالے سے خواتین کو درپیش چیلنجز سے کیسے نمٹنا چاہیے اور انکی مشکلات کیسے حل کی جائیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت2 روزہ “موثر پروگرام مینجمنٹ” ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ، میڈیا مینجمنٹ، فنڈریزنگ، ذاتی و ضاکاران کے انتظامی امور میں بہتری پر خصوصی لیکچر ز دیے گئے ۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال اورخواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری کلثوم را نجھا نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں ایس اے شمسی، خبیب بلال، شعیب ہاشمی، محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر محمد عبد الشکور نے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔