الخدمت فاؤندیشن کے زیراہتمام پراجیکٹ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

Alkhidmat Foundation Meeting

Alkhidmat Foundation Meeting

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پراجیکٹ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ملک بھر سے الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ تعلیم، صحت، صاف پانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کمیونٹی سروسز، کفالت یتامیٰ پروگرام کے سینئر پروگرام منیجرز، منیجرز، ڈپٹی منیجرز، ریجنل منیجرز اور آفیسرز نے شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اورملک کے ہر کونے میں پہنچ کر لوگوں کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اب ہم بے آسرا لوگوں کی جلد اور بروقت مدد کیلئے خود کو جدید صلاحیتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شک قومیں جدید مہارتیں سیکھ کر ہی صحیح معنوں میں خدمت خلق کا کام سر انجام دے سکتی ہیں۔ ورکشاپ میں مائیکروسافٹ پراجیکٹ اور پراجیکٹ پلان پر خصوصی لیکچردیے گئے۔اس موقع پر شاہد اقبال ایگزیکٹوڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن، سفیان احمد خان جنرل منیجر پروگرام، عامر محمود چیمہ ، ضیغم مغیرہ اورٹرینر وحید احمد موجود تھے۔