الخدمت فاؤنڈیشن کے رضارکار معاشرے کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ محمد عبد الشکور

Mohammad Abdul Shakoor

Mohammad Abdul Shakoor

اسلام آباد : محمد عبدالشکور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور الخدمت کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کفالت یتامیٰ ، صاف پانی سمیت سات پروگراموں میں خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پرجی ایم پروگرام سفیان احمد خان،نیشنل ڈائریکٹر فضل محمود ،نیشنل منیجرعصمت اللہ قریشی اور سینٹرل کوارڈنیٹرمیڈیا اینڈ پی آر ایس اے شمسی، خبیب بلال منیجر آر ایم ڈی موجود تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جاری3روزہ “فرسٹ ایڈ ایمرجنسی ٹریننگ ” ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اصطلاحات و اہمیت، سی پی آر، بلیڈنگ، شاک، سافٹ ٹشو انجری، مختلف ہڈیوں کے زخم، ابتدائی طبی امداد کی مشقوں سمیت ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز اور عملی مشقیں کرائی گئیں۔ورکشاپ میں الخدمت کے شعبہ حادثات کے تمام رضاکاروں اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔ٹرینرز میں رفاء یونیورسٹی کے ڈاکٹر کامران اعظم، 1122 کے فاروق احمداور پاکستان رید کریسنٹ کے احمد حسین شریک تھے۔

محمد عبد الشکور نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکاء کی تعمیری صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ اِس سے معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی آئیگی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔