القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہو گا، جنرل ڈنفورڈ

General Dunford

General Dunford

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی میرین کورکے کمانڈنٹ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیلیے نامزدجنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاہے کہ القاعدہ کوشکست دینے کیلیے پاکستان سے تعاون جاری رکھناہوگا۔

یہ پاکستان کے استحکام اور افغانستان میں امن کیلیے ضروری ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کاکرداراور آپریشن ضرب عضب قابل تعریف ہے۔

انھوں نے کانگریس کو بریفنگ میں بتایا کہ شدت پسندی کاخاتمہ پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادمیں ہے، دونوں ملک القاعدہ کو شکست دینے کیلئے مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحت کام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف آپریشن میں پاکستان نے امریکا کی مددکی ہے، پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں سے شدت پسند گروپوں کو نقصان پہنچاہے۔