القاعدہ ، داعش مل کر مغرب کیخلاف جنگ تیز کریں، ایمن الظواہری

 Ayman al-Zawahiri

Ayman al-Zawahiri

قاہرہ (جیوڈیسک) القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شام و عراق میں مغرب اور روس کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں

اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں انھوں نے القاعدہ اور داعش کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن اور اتحاد پر زور دیا، ایمن الظواہری کا ریکارڈ شدہ پیغام گزشتہ روز انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا۔

پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا، روس، ایران، شامی علوی اور حزب اللہ ہمارے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تو کیا ہم باہمی لڑائی چھوڑ کر اپنی توانائیاں ان کے خلاف جنگ میں صرف نہیں کر سکتے؟ ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ تمام تنظیموں سے تعلق رکھنے والے میرے مجاہد بھائیو، ہمیں امریکا، یورپ اور روسی جارحیت کا سامنا ہے، اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم مشرقی ترکمانستان سے مراکش تک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔