علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزینگ کے سلسلہ میں سالز برگ آسٹریا میں ایک تقریب میں شرکت کی

Aleema Khan-Fundraising Ceremony

Aleema Khan-Fundraising Ceremony

ویانا (اکرم باجوہ) پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید کی دعوت پر سالز برگ آسٹریا میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی کی فنڈریزینگ کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی تقریب میں شرکت کی ۔ویانا سے ای یو پاک فیڈریشن آسٹریا کے صدر اور پی ٹی آئی کے معروف رانما حاجی محمد ارشد باجوہ اور ویانا کی معروف سماجی شخصیت حاجی چوہدری فاروق نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا آغاز سید شاہد شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالسلام فریدنے ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں خصوصاًتقریب کی مہمان خصوصی محترمہ علیمہ خان کو خوش آمدید کہا اور پی ٹی آئی آسٹریا کی جانب نمل یونیورسٹی کی فنڈریزینگ میں محترمہ علیمہ خان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔فاروق چوہدری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا نمل یونیورسٹی کی فنڈریزینگ بہت ایمانداری سے آگے بڑھ رہی ہے اور عمران خان صاحب پاکستانیوں کے لیئے بہت کام کررہے ہیں اور خصوصی طور پر ناانصافیوں کے خلاف جہاد جاری ہے اور ہماری دعائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ عمران صاحب قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب کو پورا کریں گے۔مذید مقررین سید شاہد شاہ اور الطاف نے بھی تعلیم پر کام کرنے کی تعریف کی اور کہاکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

مہمان خصوصی محترمہ علیمہ خان نے ویانا اور سالزبرگ کی پاکستانی کمیونٹی کا اتنی شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ لوگ نمل یونیورسٹی کے لیئے بہت جذبہ رکھتے ہیں جب ہم نے اس پراجیکٹ کو بنانے کا سوچا تو یہ ایک خواب لگتا تھا مگر آپ لوگوں کے جذبہ سے پایہ تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔محترمہ علیمہ خان نے ڈاکومنڑی کے زریعے بڑی تفصیل سے پراجیکٹ پر روشنی ڈالی ۔حاجی محمد ارشد باجوہ ،حاجی چوہدری فاروق اور رفاقت نے نمل یونیورسٹی کی فنڈنگ پانچ سال کی لائف ٹائم ممبر شپ حاصل کی اور علیمہ خان نے ممبر شپ کے کارڈ تقسیم کیئے۔تقریب کے احتتام پر عبدالسلام فرید نے تمام حاضرین کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔