حلب کی حالت زار، مختلف محلے آفت زدہ علاقہ قرار

Aleppo

Aleppo

حلب (جیوڈیسک) شامی شہر حلب کے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں کے ذمہ دار سول دفاعی ادارے نے شہر کے زیر محاصرہ مشرقی محلوں کو “مکمل طور پر آفت زدہ علاقہ” قرار دےدیا ہے۔

دفاعی ادارے سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے تمام تر انسانی امدادی تنظیموں کو روسی اور اسد انتظامیہ کے طیاروں کی بمباری کو رکوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 15 نومبر سے ابتک شہر پر دو ہزار فضائی حملے کیے گئے ہیں جبکہ توپ گنوں کے ذریعے 7 ہزار بار بم پھینکے گئے ہیں۔

زیر محاصرہ علاقوں میں اکثریت کے بچوں اور خواتین پر مشتمل ہونے والے دو لاکھ 79 ہزار افراد موجود ہیں جبکہ 35 افراد تا حال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

علاقے کے اسپتال مریضوں کو خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ بمباری کی وجہ سے ادویات اور دیگر طبی سامان کی ترسیل ممکن نہیں بن سکی۔