الجزائر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 12 فوجی ہلاک

Plane Crash

Plane Crash

الجزائر (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ادرار اور ریگان قصبے کے درمیان اس وقت حادثہ کا شکار ہوا جب وہ اپنے نگرانی مشن پر تھا۔

حکام کے مطابق حادثے میں 12 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔