الھرکھیو خاصخیلی کا نوجوان بیٹا محمد رمضان گھر سے شہر آتے ہوئے گم ہوگیا

Ramzan Khaskheli

Ramzan Khaskheli

بدین (عمران عباس) بدین کے دیہات حاجی ھاشم خاصخیلی کے مکین الھرکھیو خاصخیلی کا نوجوان بیٹا محمد رمضان پانچ دن قبل اپنے گھر سے شہر آتے ہوئے گم ہوگیا۔

رمضان خاصخیلی نے بدین پریس کلب میں صحافیوں کے آگے روتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا ذہنی طور پر تھوڑا کمزور تھا لیکن وہ روزانہ شہرخود آتا جاتا تھا اس نے مزید بتایا کہ مجھے شک ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نے اغواہ کرلیا ہے۔

اس نے بتایا کہ بدین کے ایس ایس پی، اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں میرے مدد کی جائے۔۔