ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 4 مئی تک ملتوی

Ayyan Ali

Ayyan Ali

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی اور وزارت خارجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں بینچ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ۔

جسٹس احمد علی ایم شیخ نے وکیل سرکاری سے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں دوبارہ کب شامل کیا گیا ۔ ایان علی کے وکیل قادر مندو خیل نے عدالت سے کہا کہ ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ ایف بی آر کی درخواست پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ ، محکمہ امیگریشن اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دئیے ۔