ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد

Ayyan Ali

Ayyan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سپریم کورٹ آفس کو ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ماڈل ایان علی نے درخواست کی سماعت بیس اپریل کو مقرر کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔

ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست میں وزارت داخلہ کے حکام اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنا رکھا ہے۔