عالیہ بھٹ جیسی بہادرانہ فیصلے کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی، شاہد کپور

Alia Bhatt And Shahid Kapoor

Alia Bhatt And Shahid Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں انہوں نے عالیہ بھٹ کی طرح فلمی کیرئیر کے حوالے سے بہادرانہ فیصلے کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم ’’شاندار‘‘ کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور کا کہنا تھاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کا کرینہ کپورسے کوئی موازنہ نہیں، دونوں ہی غیرمعمولی اوراپنے کام میں لاجواب اداکارائیں ہیں،عالیہ بھٹ کو بالی ووڈ میں قدم رکھے چند برس ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا موازنہ کرینہ سے کیا جارہا ہے جو کہ عالیہ کے لئے باعث فخر ہونا چاہئے کیونکہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اورانہوں نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں اور ناقدین کے دل جیتے ہیں۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں لیکن گزشتہ 15 سے 20 برس کے دوران انہوں نے کیرئیر کے حوالے سے عالیہ بھٹ کی طرح مشکل اوربہادرانہ فیصلے کرنے والی اداکارہ نہیں دیکھی۔ عالیہ بھٹ نے ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش صرف 2 روز میں ہی قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار شاہد کپورکی فلم شانداررواں سال اکتوبرمیں ریلیزہوگی جس میں ان کے مد مقابل عالیہ بھٹ بھی مرکزی کردارکرتی نظرآئیں گی۔ اس کے علاوہ دونوں اداکارمنشیات کے موضوع پر بننے والی فلم اڑتا پنجاب میں بھی جلوہ گرہوں گے۔