عالیہ بھٹ فلم براہمسترا کی عکسبندی کے دوران زخمی

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم براہمسترا کے ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ بلغاریہ میں ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم براہمسترا کے ایکشن مناظر کی عکسبندی میں مصروف تھیں کہ اس دوران عالیہ کا دائیں کندھا اور بازو زخمی ہو گیا۔

ان کے بازو پر بینڈیج لگا ہے جس پر انہیں ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جو آئندہ سال ریلیزکی جائے گی۔