عالیہ بھٹ کی رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی

Alia Bhatt and Ranbir

Alia Bhatt and Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے معاشقوں کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ ان کے معاشقے عام ہوچکے ہیں جب کہ اداکارہ نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا تاہم اب اداکارہ کی چاکلیٹی ہیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ضرور پوری ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان ہدایت کارایان مکھرجی نے فلم ’’ڈریگن‘‘ میں اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرلیا ہے جس کے بعد دونوں اداکار پہلی بار کسی بھی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ دونوں اداکاروں نے لندن میں فلم میں اپنے کرداروں میں ڈھل جانے کے لیے تربیت بھی لینا شروع کردی ہے جس کے بعد جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔