عالیہ بھٹ کی لالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش

Alia Butt

Alia Butt

ممبئی (جیوڈیسک) نٹ کھٹ 23 سالہ بھارتی اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہالی ووڈ سمیت لالی ووڈ میں بھی کام کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم ہالی ووڈ میں جانے کے لئے پہلے آپ کو انڈین سنیما میں اپنے قدم جمانے کی ضرورت ہے

اگرچہ میری رفتار سست ہے تاہم اس حوالے سے میں نے ذہن بنا رکھا ہے۔ عالیہ نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس کے کام سے متاثر ہیں اوران کی جانب سے فلموں کا انتخاب انہیں بہت پسند ہے اور وہ ہالی ووڈ میں انہیں کی طرح کام کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ بالی ووڈ کی فلم کپور اینڈ سنز میں کام کر چکی ہیں ۔ اس سے پہلے بالی ووڈ کے متعدد اداکار ہالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں جن میں عرفان خان، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

جب کہ متعد اداکار پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔