عالیہ بھٹ نے برقعہ پہننا شروع کر دیا

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) عالیہ بھٹ ان دنوں فلم راضی کی عکسبندی میں مصروف ہیں، ان کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک مارکیٹ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں وہ برقعہ اوڑھے رکشے پر سوار ہیں۔

عالیہ بھٹ ماضی کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن اور معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا تھا جس میں انہیں بہترین ڈیبیو ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے پہلی فلم کی ریلیز کے بعد ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سرگرم رہیں لیکن دونوں جانب سے اس حوالے سے تردید کر دی گئی ۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کیلئے انڈسٹری میں آئی ہیں ، عشق اور محبت کے چکر میں پڑ کر وقت ضائع کرنا انہیں پسند نہیں ۔