علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالبعلم ہلاک

Aligarh Muslim University  Fire

Aligarh Muslim University Fire

اتر پردیش (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو گروپوں میں تصادم، پولیس کی فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک ایک زخمی ہو گیا۔

پراکٹر آفس اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالب علموں کے دو گروپوں کے تصادم میں طلبا معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے ایک طالب علم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ مشتعل طالب علموں نے یونیورسٹی کے پراکٹر آفس سمیت تین گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔ یونیورسٹی میں کشیدگی کے باعث سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔