علی پور چٹھہ کے جلسہ عام نے محمد احمد چٹھہ کی جیت یقینی بنا دی ہے، افضال احمد گوندل

Afzal Gondal

Afzal Gondal

فرانس (افضال گوندل) علی پور چٹھہ کے جلسہ عام نے محمد احمد چٹھہ کی جیت یقینی بنا دی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس چوہدری افضال احمد گوندل نے میڈیا ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ علی پور چٹھہ کے تاریخی جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف ہی عوامی مسائل حل کر سکتی ہے۔

گزشتہ روز کا جلسہ علی پور چٹھہ کی تاریخ بدلے گا۔ افضال احمد گوندل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کروڑوں لوگ ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان ہی عوام کو وہ پاکستان دے سکتے ہیں جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا۔

کرپٹ حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر ملک کو دونوں ہاتھ سے بیدردی کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے خزانے بھریں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی طویل سالوں سے پنجاب اور سندھ میں باریاں لے رہی ہیں مگر آج تک اپنے صوبوں کی حالت بہتر نہیں بنا سکی۔

اس کے برعکس عمران خان کی صوبائی حکومت نے خیبرپختوانخواہ کو جدید ترقی کے راستوں پر گامزن کر دیا ہے افضال احمد گوندل کا مزید کہنا تھا کہ علی پور چٹھہ حلقہ این اے 101کے عوام چوہدری محمد احمد چٹھہ کو کامیاب کروائیں تاکہ ایک بار پھر علی پور چٹھہ میں ترقی کے بند دروازے کھل سکیں۔