الخدمت فاونڈیشن، خدمات کی چند جھلکیاں

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

تحریر : حامد تابانی
دنیا میں لینے والے لوگ زیادہ ہیں اور دینے والے کم۔کچھ لینے ،حاصل کر نے ،معیار بڑھانے اور آگے بڑھنے کا جذبہ زیادہ لوگوں کے دلوں میں ہو تا ہے۔بچپن سے یہ جذبہ پروان چڑھنا شروع ہو جا تا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس مین اضافہ ہوتا ہے۔لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کچھ لیتے نہیں بلکہ مخلوق خدا کی خدمت ،ان کے دکھ درد اور زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اس دنیا میں آئے ہوتے ہیں۔دوسروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ۔یہ لو گ رنگ و نسل ،ذات پات ،لسانی اور مذہبی امتیاز کو نہیں مانتے اور بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر تے ہیں۔دوسروں کی خدمت کرنے میں قلبی سکون اور اطمینان حاصل کرتے ہیں۔یہ لوگ دنیا میں نہ صلے کی تمنا کرتے ہیں اور نہ ستائش کی شوقین ہوتے ہیں۔بلکہ آگے (آخرت) کے لیے بھیجتے ہیں۔ایسے لو گوں کی وجہ سے دنیا آباد ہے۔

ایسے بہت سے لوگ اور ادارے موجود ہیں جو یہ فلاحی کام کر تے ہیں ۔ان میں ”ایدھی فاونڈیشن”،”فلاح انسانیت فاونڈیشن ””الخدمت فاونڈیشن”اور دوسرے ادارے شامل ہیں ۔یہاں پر چونکہ موضوع ”الخدمت فاونڈیشن”کا ہے اس لیے اس کا ذکر کرنا متقدم ہے۔ ”الخدمت فاونڈیشن”جماعت اسلامی کا ذیلی تنظیم ہے جس کا مقصد اور کام دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور رضائے الہی کا حصول ہے۔ آفات سماوی ہوں یا ارضی ہوں ،لوگوں کی خدمت میں اس تنظیم کے کارکن پیش پیش ہوتے ہیں ۔دن رات مصیبت زدہ انسانوں کی مصیبت دور کر نے کی کوشش کر تے ہیں۔ جب 2005 ء کا تبا کن زلزلہ آیا تو لاکھوں لوگ اس زلزلہ سے متاثر ہوگئے تھے۔ہزاروں لوگ موت کی وادیوں میں چلے گئے۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔مر نے والوں کے پسماندہ گان کے ساتھ ان کے غم بانٹنے ،زخمیوں کی عیادت اور ان کو طبی امداد دینے اور لوگوں کی متاثرہ زندگی کو بحال کر نے کے لیے”الخدمت فاونڈیشن”کے رضاکار سب سے پہلے پہنچ گئے تھے۔گھروں ،مکانوں،مسجدوں اور سکولوں کو دوبارہ فعال کر نے کے لیے اپنے وسائل صرف کر نے لگے تھے۔

2009ء سوات کو شورش زدہ قرار دے کر لوگوں علاقہ خالی کر نے کے لیے جب کہا گیا تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہجرت کر نے پر مجبور ہوئے اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں IDPsبن کر رہنے لگے۔”الخدمت فاونڈیشن” کے جانثاروں نے ان ستم گزیدہ بھائیوں کی دل کھول کر خدمت کی۔راستوں میں پانی کے سبیلیںاور کھانے کے خوانچے لیے ہوئے ہجرت کر نے والے قافلوں کی دل جوئی کر تے رہے۔ان کے لیے کیمپ لگا ئیں گئے۔اور جہاں تک ممکن تھا اپنے محدود وسائل کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کی۔ جب IDpsاپنے گھروں کو واپس آگئے توان لوگوں کو معمول کی زندگی کے طرف لانے میں ”الخدمت فاونڈیشن”نے کمر کس لی۔وہ لوگ جو اس لاحاصل جنگ کے نذر ہو گئے تھے ان کے سوگواران کے ساتھ مالی اعانت کی۔

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

2010ء کے تباہ کن سیلاب نے پورے ملک کو متاثر کیا تھا۔سینکڑوں لو گ پانی میں بہہ گئے تھے ۔مال مویشی ختم ہو گیئں تھیں۔فصلوں کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا ۔بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا تھا ۔پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ غذائی قلت بھی جگہ جگہ پھیل چکی تھی۔ایسے کھٹن حالات میں دوسرے تنظیموں کے طرح ”الخدمت فاونڈیشن”نے لو گوں کو پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہو نے میں مدد کی۔ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا ،خیموں ،کمبل اور راشن کے ساتھ ساتھ پینے کے لیے صاف پانی اور طبی امداد فراہم کی۔ تھر میں غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ لگائے گئے انہیں غذائی اجناس اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اوریہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ بلو چستاں کے وہ علاقے جہاں پانی کا شدید بحراں ہے اور پانی ناپید ہیں ان پیاسے اور غریب لوگوں کے لیے سینکڑوں کی تعداد کنویں اور ہینڈ پمپ لگائے ۔اور مزید لگا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ”الخدمت فاونڈیشن” کے زیر انتظام ملک کے مختلف شہروں میں کئی ہسپتال لوگوں کو مفت طبی امداد دینے کے لیے 24گھنٹے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔دور دراز کے علاقوں سے شہر کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والوں کے لیے ایمبولنس کی خدمات بھی مہیا کر رہی ہیں اجتما عی شادیاں ”الخدمت فاونڈیشن” کا بہت اچھا اقدام ہے ۔ غریب لوگ جو جہیز کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لیے جہیز کا انتظام کر تا ہے۔اس سے تو ایک طرف لوگوں کی مدد ہو تی ہے اور دوسرے طرف سادگی اپنانے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔ ایسے ذیلی ادارے بھی اس تنظیم نے قائم کیے ہیں جو یتیموں کی کفا لت کے ساتھ ان کی تعلیمی اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں ۔ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ان اداروں کی بدولت آج آسودگی کی زندگی گزار رہے ہیں اور معاشرے کے کا ر آمد افراد بن چکے ہیں۔

ایمر جنسی کی صورت میں چاہے بم بلاسٹ ہو،روڈایکسڈنٹ ہو،آگ لگی ہو یا دھماکہ ہو ”الخدمت فاونڈیشن”کے رضاکا ر بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ جا تے ہیں اور حادثے کے شکار لو گوں کی مدد کر تے ہیں۔اس کے علاوہ کارکنان الخدمت ہر قسم کے حالات میںلوگوں کی تکالیف دور کر نے میں پیش پیش ہو تے ہیں۔ ”الخدمت فاونڈیشن” کوئی مالیاتی ادارہ نہیں بلکہ ایک فلاحی تنظیم ہے جو مخیر حضرات سے پیسے وغیرہ اکھٹے کرتا ہے اور فلاحی کاموں میں لگاتا ہے ۔بے غرض اور بے لوث خدمت کے جذبوں کے ساتھ ”الخدمت فاونڈیشن”کی خدمت کا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا انشاء اللہ۔ان کی اما نت داری اور دیا نت داری کے بدولت مخیر حضرات ان پر مکمل اعتما د کا اظہار کر تے ہیں اور اپنے زکواہ ،صدقات اور خیرات کی رقم ”الخدمت فاونڈیشن” کے اکاونٹس میں بھیج رہے ہیں۔ ہمیں بھی چاہئیں کہ ان لوگوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور ان کے دست وبازو بن جا ئیں تا کہ خدمت کے جذبے کا دیا بجھ نہ جائیاور ان کت ساتھ کار خیر میں شریک ہماری بھی عاقبت سنور جائے۔

Hamid Tabani

Hamid Tabani

تحریر : حامد تابانی