آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ مزید 9 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 9میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں جام الیون ملیر نے ناصر اسپورٹس کو 3-0 سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے منصور نے 2 جبکہ اخلاص الیاس نے ایک گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں عثمان آباد یونین نے بلوچ اسٹار شرافی کو 2-0 سے زیر کردیا۔ تیسرے میچ میں رحمن کلب ماری پور نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 4-1 سے شکست دیدی۔

چوتھے میچ میں اورنگی ملت کورنگی نے 16 اسٹار نے پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ۔پانچویں میچ میں الشہباز کورنگی نے کوہاٹ اسپورٹس کو 2-0 سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے جہانگیر نے 2 گول اسکور کئے ۔چھٹے میچ میں غنی الیون نے شفیع محمڈن کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی۔

ساتویں میچ میں ملیر یونین نے آزاد الیون کو 3-2 سے ،آٹھویں میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے جگو میموریل کو 9-0 سے اور نویں میچ میں محمدی اسپورٹس ملیر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت گولڈن اسپورٹس کو پنلاٹی ککس پر 8-7 سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،شکیل راجر ،محمد سلیم اور عبدالغنی کے پی ٹی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔