آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ شہید جمیل اور سرحد اسپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں شہید جمیل فٹ بال کلب نے ینگ جمال لانڈھی کو 3-0سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں سرحد اسپورٹس نے اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو 2-0سے شکست دیکر کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دوران کھیل 15ویں منٹ میں سرحد اسپورٹس کے اسٹرائیکر عرفان نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی کھیل کے پہلے دورانیہ میں سرحد اسپورٹس کو 1-0سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف کے 35ویں منٹ میں ایک بار پھر سرحد اسپورٹس کے ثناء اللہ نے نہایت شاندار گول کرکے مقابلہ 2-0کردیا جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اقبال جونیئر بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن محمد علی بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری عزیز پاشا ،شوکت حسین اور فرید طوفان نے انجام دیئے۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر