آل کراچی شرافی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 8 اکتوبر سے ہو گا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور شہید جمیل فٹ بال کلب کے اشتراک سے آل کراچی شرافی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچوں کا آغاز مورخہ 8 اکتوبر 2016ء بروز ہفتہ سے شرافی اسٹار فٹ بال گرائونڈ پر ہو گا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ 8اکتوبر کو شہید جمیل فٹ بال کلب اور ینگ جمال فٹ بال کلب کے مابین جبکہ تیسرا کوارٹر فائنل میزبان سرحد اسپورٹس اور اُسامہ اسپورٹس ،چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل اعظم اسپورٹس اور شہزاد محمڈن کے درمیان کھیلا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر