آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ ہنٹر اسپورٹس کی شاندار فتح

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہنٹر اسپورٹس نے مد مقابل مضبوط حریف سندھ مسلم گذری کو پنالٹی ککس پر 2-1سے شکست دیدی۔ کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برا بر رہا۔

سندھ مسلم گذری نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئے لیکن ان کے فارورڈ کی غلط نشانہ بازی کے باعث گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہو سکی۔

گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوںمیں شرافی محمڈن نے ملیر یونین کو 2-0سے ،لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر نے پنالٹی ککس مرحلے میں ینگ بلوچ اسٹار کو 5-4سے اور جلال مراد نے اُسامہ اسپورٹس کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض چوہدری اقبال ،شفیع بلوچ ،اشرف خان اور شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر بابا آدم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔