آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام “آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز مورخہ 30 اکتوبر 2016ء بروز اتوار سے شرافی محمڈن فٹ بال گرائونڈ پر ہو گا۔

ٹورنامنٹ سیکریٹری کیپٹن انور اور ایاز بلوچ کے نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز شرافی محمڈن فٹ با گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے اس ٹورنامنٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 16 فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی خواہش مند ٹیمیں اور اُن کے آفیشلز جلد ازجلد ایاز بلوچ سے موبائل نمبر0313 -0215039اور امجد فوجی سے موبائل نمبر0345-2299502پر رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر