آل کراچی علی شاہ و حوریہ بیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل برما اسٹار نے اپنے نام کر لیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اولڈ فائٹر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں کھیلے گئے آل کراچی علی شاہ بیگ، حوریہ بیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلے برما اسٹار نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل مقابلے میں میزبان کلب اولڈ فائٹر کو 5-0سے شکست دیدیا فاتح ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی ثناء اللہ سنی نے خوبصورت کھیل کی بدولت ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے جبکہ محمد رئیس نے ایک گول اسکور کئے ۔اولڈ فائٹر کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے ۔فائنل میں کے اختتام پر مہمان خصوصی مرکزی صدر ورلڈ روہنگیا مسلم لیگ سعودی عرب قاری عبد الماجد نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی او ر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسم کئے۔

اس موقع پر روہنگیا مسلم لیگ پاکستان کے جنرل سیکریٹری نور البشر ذاہدی ،سنیئر نائب صدر مفیض ،نائب صدر طارق محمود ،نائب صدر محمد اسماعیل ،ٹورنامنٹ آرگنائزر سعید عالم ،ڈاکٹر محمد شریف ،قمر یار خان ودیگر موجود تھے مہمان خصوصی صدر ورلڈ روہنگیا مسلم لیگ سعودی عرب قاری عبد الماجد نے کہاکہ ہماری تنظیم دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر وقت کوشاں رہنے کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کی سرپرستی کرتی رہتی ہے انہوں نے کہاکہ فٹ بال کا کھیل غریبوں کا کھیل اس کی حکومتی سطح پر سرپرستی ہونی چاہیئے تاکہ ہمارے کھلاڑی دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض ارسلان شریف ،محمد سلیم اور اسلام انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔