آل کراچی شہید انیس و شہید راجہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی معروف ٹیم بلوچ فشر مین نے مد مقابل الکاتیار کلب کو 3-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے مراد کریم بابا نے دو جبکہ درویش نے ایک گول اسکور کیا اس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سوات کے معروف فٹ بالر ریاض خان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر کوچ اللہ داد محمڈن استاد محمد علی بلوچ ،خان گل ،طارق خان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ اور دیگر موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں الواجد اسپورٹس نے اسلم الیون کو 2-0سے ،ایاز الیون کیماڑی نے کورنگی یونین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے جبکہ سن آف بلوچ نے گذری اسٹار کو 1-0سے زیر کردیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ ،شاہ جہاں بلوچ اور اشرف خان نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔