آل کراچی حاجی سید بابو شاہو استاد دائود شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ

Young Hussaini Football Club

Young Hussaini Football Club

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری میں اپنی آ خری منزل کی جانب رواں دواں “آل کراچی حاجی سید بابو شاہ و استاد دائود شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ”کے سنسنی خیز پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پھول پتی اسٹار نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کلری اسٹار کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں کے مابین نہایت سخت اور سنسنی خیز مقابلہ رہا لیکن وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ ،ینگ کچھی ویلفیئر کے صدر حاجی محمد حاجیااور سنگھارا جماعت کے صدر عباس سنگھارا کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں ملاقات کرایا گیااس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔پہلے سیمی فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض شبیر احمد بلوچ ،عبدالباقی اور یوسف منصوری نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔