آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ عثمان آباد یونین کو شکست

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاری برادرز نے مد مقابل معما اسپورٹس کو 4-2سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے عبید، نیاز، عبدالجبار اور محمد ابراہیم نے گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے جمشید نے دو گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں پیر بخش بلوچ نے ملیر یونین کو 2-0سے قابو کرلیا پیر بخش کی جانب سے فدا حسین اور عبدالوحید نے گول اسکور کئے۔تیسرے میچ میں بلوچ یوتھ ملیر نے عثمان آباد یونین کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کردیا رحمن عمر نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

چوتھے میچ میں رحمن کلب ماری پور نے نیشنل فائٹر کا سامنا کرتے ہوئے پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ہدایت اللہ ،عبدالعزیز ،ارسلان شریف ،شکیل راجر ،عبدالغنی کے پی ٹی اور محمد سلیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔ٹورنامنٹ میں آج بروز جمعرات پہلا مقابلہ لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر اور کورنگی بلوچ جبکہ دوسرا مقابلہ الغازی کا مقابلہ محمدی اسپورٹس کے مابین ہو گا۔